جموں // جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کے ریاستی چیرمین فاروق احمد تانترے نے آج محکمہ تعلیم کے وزیر محمد الطاف بخاری سے ضلع رام بن اور سرینگر کے لئے دو ماہ کی تنخواہیں واگذار کرنے کی مانگ کی جس دوران وزیر تعلیم نے چیئرمین کو یقین دہانی کراتے ہوئے بتایا کہ وہ تنخواہوں کی رقومات کے سلسلے میں دہلی جا رہے ہیں اور واپسی پر و ہ ان دو اضلاع کی تنخوائیں تر جیحی بنیادوں پر واگذار کرائیں گے۔ واضح رہے رہبر تعلیم اساتذہ کی چھ ماہ سے بند پڑی تنخواہوں کے سلسلے میں فورم کی طرف سے دو روزہ تالا بند ہڑتال پر جانے کے بعد وزیر تعلیم نے دو ماہ کی تنخواہیں ریاست کے اساتذہ کے حق میں واگذار کرائی تھیں لیکن اس دوران محکمہ کے ایس پی ڈی آفس سے رقومات واگذار کرنے کی فہرست سامنے آنے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ رام بن ضلع کے لئے دو ماہ کی تنخواہوںکے لئے درکار سات کروڑ روپے کے بجائے صرف اکیاسی لاکھ واگذار کئے ہیں جبکہ سرینگر ضلع کے لئے بھی اسی طرح کی کم رقومات واگذار کی گئی ہیں ۔انہوں نے کہاہے کہ وزیر تعلیم نے مزید کچھ دن کا وقت مانگا ہے اور ہم اس کا انتظار کر رہے ہیں ۔