شکاگو/ دنیا کی سب سے زیادہ مشہور ٹینس اسٹار امریکہ کی سرینا ولیمز نے اپنے حاملہ ہونے کی خبر دے کر سب کو چونکا دیا ہے اور اس خبر کی تصدیق کے بعد انہوں نے کہا ہے کہ وہ اب سال 2018 میں ہی کورٹ پر واپسی کریں گی۔ سرینا نے سوشل میڈیا پر تیراکی کے لباس میں اپنی ایک تصویر پوسٹ کر کے اس کے نیچے '20 ہفتے 'لکھا تھا۔ جس کے بعد ان کے حاملہ ہونے کے قیاس لگائے جا رہے تھے ۔ بعد میں سرینا نے اپنے ترجمان کے حوالے سے اس خبر کی تصدیق کر دی اور ساتھ ہی بتایا کہ وہ اگلے سال تک ہی اب واپسی کر پائیں گی۔ دنیا کے دوسرے نمبر کی کھلاڑی سرینا نے اسی سال پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے ذریعے اپنا 23 واں گرینڈ سلیم خطاب جیتا تھا۔ اس صورت میں سرینا نے اسٹیفی گراف کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ وہ سب سے زیادہ گرینڈ سلیم جیتنے والی مارگیٹ کورٹ کے 24 سلیم سے ایک قدم پیچھے ہے ۔ 35 سالہ سرینا کی ترجمان کیلی بش نوواک نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا "سرینا یقینا 2017 میں کھیل نہیں پائیں گی لیکن 2018 میں واپسی کو لے کر پرجوش ہیں۔" اسی سال ستمبر میں 36 سال کی ہونے جا رہی سرینا سب سے عمردراز کامیاب پیشہ ور ٹینس کھلاڑی بھی ہیں۔یو این آئی