بارہمولہ// شمالی کشمیر کے بارہمولہ قصبے میں آرمی سگنل سینٹر میں کل علی الصبح آگ لگ گئی جس سے اسے کافی نقصان پہنچا ۔ جمعرات کی صبح بارہمولہ میں 19 انفنٹری ڈویژن میں واقع سگنل مرکز میں آگ لگ گئی۔ فوج کی تین فائربریگیڈ گاڑیوں کو آگ بجھانے کے لیے فوری طور پر روانہ کیا گیا۔ اس کے بعد چار دیگر فائربریگیڈ کی گاڑیوں کو آگ بجھانے کے کام پر لگایا گیا۔اس مرکز میں آگ لگنے کے اسباب کا پتہ لگایا جارہا ہے ۔ حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔