سرینگر//النور کالونی وانہ بل میں نکاسی آب کا معقول انتظام نہ ہونے کی وجہ سے مقامی آبادی کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ جمعرات کے روز اولڈ ائرپورٹ کی سڑک پر احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے کالونی کے لوگوں نے الزام لگایا کہ گندے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے یہاں مہلک بیماریاں پھوٹ پڑنے کا اندیشہ لاحق ہے ۔کالونی کے لوگوں نے بتایا کہ یہاں رہائشی مکانات سے نکلنے والے گندے پانی کی نکاسی کیلئے کوئی معقول ڈرینیج سسٹم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بارہا یہ معاملہ متعلقہ حکام کی نوٹس میں لایا لیکن اس کی طرف توجہ نہیں دی گئی ۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے اس کی طرف توجہ دینے کی پھر اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انسانوں کے ساتھ حیوانوں جیسا سلوک زمانہ قدیم کا طرز عمل رہا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ درپیش مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائیگا ۔ '