سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے کل آفیسران کی ایک میٹنگ میں 4گلیاروں والی بلےوارڈ شاہراہ پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ایڈیشنل کمشنر کشمیر،ڈپٹی کمشنر سرینگر،آئی جی پی،متعلقہ محکموں کے چیف انجینئر صاحبان،ناظم سیاحت،جی ایم ،جے کے ٹی ڈی سی،جنرل منیجر بی ایس این ایل،چیف وائیلڈ لائف وارڈن ،کنسرویٹر فارسٹ،کلیکٹر لینڈ اکیوزیشن ،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ،اسسٹنٹ کمشنر سینٹرل متعلقہ تحصیلدار اورایس پی ٹریفک کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر کو بتایا گیا کہ یہ پروجیکٹ لیک ویو پارک سے شالیمار تک 5کلومیٹر فاصلے کا احاطہ کرے گا اور ا س اہم پروجیکٹ کی زد میں 123کنال اراضی بشمول17ڈھانچے،12دکانیں اور3پلاٹ آرہے ہیں۔صوبائی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو اس اہم پروجیکٹ میں کافی دلچسپی ہے۔انہوںنے آر اینڈ بی محکمے کو پروجیکٹ کے پہلے کلومیٹر پر فوری طور کام شروع کرنے کی ہدایت دی۔