جموں//گورنر این این ووہرانے 22؍ اپریل کو ماحولیات سے متعلق جانکاری عام کرنے کے تعلق سے دنیا بھر میں منائی جارہے یوم ارض پر لوگوں پر مبارک باد دی ہے۔اس موقعہ پر گورنر نے سماج کے تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے تلقین کی کہ وہ ماحولیاتی مسائل حل کرنے اور قدرتی توازن کو برقرار رکھنے کے لئے یک جٹ ہو کر کام کریں۔انہوںنے کہا کہ صحت مند رہنے اور بقائے حیات کے لئے ماحولیاتی مسائل کو حل کرنا بہت ضروری ہے۔گورنر نے لوگوں سے تلقین کی وہ شجر کاری ، پیڑوں کے کٹائو کو روکنے ، موٹر گاڑیوں کے بیجا استعمال کو کم کرنے اور بجلی کے غیر منصفانہ استعمال پر روک لگانے کے لئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر اقدامات کریں۔انہوںنے لوگوں سے پلاسٹک کی تھیلیاں استعما ل نہ کرنے کی بھی اپیل کی۔