جموں //’’ کُن فیکُن‘‘ گانے والے بالی وُڈ کے معروف قوال نظامی بندھو نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے ابھینو تھیٹر میں سامعین کو محظوط کیا ۔ نظامی بندھو جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی کی جانب سے منعقدہ ’’شامِ صوفی و قوالی ‘‘ کی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے تھے ۔ اس موقعہ پر جموں و کشمیر ٹورسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے وائس چئیر مین رفیع احمد میر مہمان خصوصی کی حثیت سے موجود تھے ۔ رفیع احمد میر نے معروف فنکاروں کودعوت دینے اور یہ تقریب منعقد کرنے پر اکیڈمی کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ ان تقریبات سے لوگوں کو سماجی تقریبات میں شرکت کرنے اور اپنے لئے وقت نکالنے کا موقعہ ملتا ہے ۔ یہ اس موقعہ پر روائتی سنگیت پر روحانی اور صوفی کلام پیش کیا گیا ۔ اس صوفی کلام میں آپسی محبت ، بھائی چارے اور امن کا پیغام دیا گیا ہے ۔ نظامی بندھو کے چاند نظامی کے اکیڈمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کے لوگوں کو روحانی اور صوفی کلام کے ساتھ دیرینہ وابستگی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنا اُن کیلئے باعث افتخار ہے ۔ اس پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگوں اور طالب علموں نے شرکت کی ۔ اس کے علاوہ اعلیٰ تعلیم محکمہ کے کمشنر سیکرٹری ڈاکٹر اصغر سامون اور اکیڈمی کے حکا م کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے ۔