جموں//صحت عامہ ، آبپاشی و فلڈکنٹرول کے وزیر شیام لعل چودھری نے افسروں کو ہدایت دی کہ جموںمیں تمام واٹر پمپ تیاری کی حالت رکھنے کے علاوہ پمپ سٹیشنوں پر اضافی پمپ دستیاب رکھے جائیں تاکہ موسم گرما کے دوران لوگ بلا خلل پانی حاصل کرسکیں۔وزیر نے یہ ہدایات آج یہاں کمپنی باغ جموںمیں صحت عامہ کے دفتر کے میٹنگ ہال میں ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کے دوران دیں۔انہوںنے اس ضمن میں خراب پڑی مشینوں کی فوری طورمرمت کرانے کی ہدایت دی۔وزیر موصوف نے لوگوں کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کے لئے صوبائی سطح پر کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے جونئیر انجینئروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لے کر خراب ہوئی پائیپوں کی مرمت کرائیں تاکہ پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے اور لوگ بلا کسی رکاوٹ کے پانی حاصل کرسکے۔میٹنگ میں صحت عامہ محکمہ کے چیف انجینئر سشیل ایمہ اور دیگر انجینئر صاحبان بھی موجود تھے۔