بانہال // ضلع رام بن کے تحصیل اکڑال میں ایک خاتون نے کوئی زہریلی شے کھا کر اپنی جان دے دی ہے۔ انیتا دیوی زوجہ کیول سنگھ ساکنہ پنگلو تحصیل اْکڑال ، پوگلپرستان عمر چالیس کو آج صبح پرائمری ہیلتھ سینٹر اکڑال منتقل کیا گیا جہاں داکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ ایس ایچ او رام بن منیراحمد خان نے بتایا کہ خاتون کی موت کے بعد اس کے مائکے والوں کو بھی بلایا گیا اور لاش کا پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی لوازمات کے بعد لواحقین کے سپرد کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے CrPC 174میں کے تحت تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس مختلف پہلووں سے واقع کی تحقیقات کر رہی ہے۔