سرینگر// سی پی آئی ایم کے ریاستی سیکریٹری اور ممبر اسمبلی کولگام نے مخلوط حکومت پر چوٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی اور بھاجپا کل تک یہ دعویٰ کررہی تھی ،کہ ایجنڈا آف الائنس ایک مقدس دستاویز ہے ،لیکن متنازعہ بیانات کے بعد اب اس میں مقدس کیا رہا ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے قومی جنرل سیکر یٹری رام مادھو اور کابینہ وزیر چندر پرکاش مادھو نے جو متنازعہ بیانات دئے ، وہ ذہنیت کے عکاس ہیں اور اِسکے تباہ کن نتائج برآمد ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے کا کہاکہ دونوں بھا جپا لیڈران نے زہر افشانی کی ،کسی نے انسانی ڈھال بنائے جانے کا دفاع کر تے ہوئے کہا ’محبت اور جنگ میں سب جائز ہے جبکہ دوسرے نے کہا سنگبازوں کو گولی مار دو ‘،جوکہ قابل مذمت ہی نہیں بلکہ قابل توجہ بھی ہے ،کیو نکہ ایسے بیانات سے امن وامان قائم نہیں ہوگا بلکہ کشیدگی میں اضافہ ہی ہو گا۔انہوں نے پی ڈی پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی یہ دعویٰ کررہی تھی ،کہ بی جے پی کے ساتھ ایجنڈ آف الائنس ایک مقدس دستاویز ہے ،لیکن کیا اب ایجنڈا آف الائنس میں مقدس بچا کچھ ؟ ۔تاریگامی نے کہا’ 2015میں ہم نے کہا تھاکہ پی ڈی پی ،بھاجپا اتحاد موقع پرست اتحادہے اور آج ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ اتحاد غیر قانونی ہے‘۔انہوں نے پی ڈی پی کو مشورہ دیا کہ بہتر ہے کہ وہ تباہ کن اتحاد چھوڑ دے