سرینگر//صحت و طبی تعلیم اور سماجی بہبود کی وزیر مملکت آسیہ نقاش نے کل درگاہ حضرت بل کا دورہ کر کے معراج العالم ؐ کے سلسلے میں صوبائی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔وزیر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر سرینگر ، وقف بورڈ ، ایس ایم سی ، لاوڈا، صحت ، بجلی ، پولیس اور ٹریفک محکمہ جات کے افسران بھی تھے۔انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر نے زائرین کی سہولیت کے لئے بلا خلل پانی و بجلی سپلائی کے علاوہ صفائی ستھرائی طبی خدمات ، پارکنگ سہولیات اور ایمرجنسی کے افسران کو مناسب ٹریفک پلان تشکیل دینے کی ہدایت دی جبکہ سرینگر مونسپل کارپوریشن کو زیارت گاہ کے اِرد گرد صفائی ستھرائی یقینی بنانے کے لئے کہا گیا۔ا س موقعہ پر انہوں نے مقامی افراد کے ساتھ بات بھی کی اور اُن سے انتظامات کے حوالے سے دریافت کیا۔