سرینگر//کتابوں کے عالمی دن کے موقعہ پر کل کشمیر یونیورسٹی میںگریٹر کشمیر کے 2کالم نویسوں زیڈ جی محمد اورڈا کٹر جاوید اقبال کی دو تصا نیف کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔کشمیر کی تاریخ پر مبنی ان 2کتابوں کویونیورسٹی کے ابن خا لدون آڈیٹوریم میںمنعقدایک تقریب پراجرا کیا گیا۔تقریب میںسرکردہ ادیب دانشور ،ماہر تعلیم، شعرااور سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ زیڈ جی محمد کی ’’ Srinagar: The City of Resistance and Cultureاورڈاکٹر جاوید اقبال کی ’Kashmir, Sub-continent and Beyond‘کتابوں پر مقررین نے مقالے پڑھے اورکہا کہ ان کتابوں میں کشمیر کی تاریخ کے حوالے سے اہم واقعات کو شامل کیا گیا ہے ۔تقریب کا اہتمام کشمیر سنٹر فار سوشل اینڈ ڈیولپمنٹ نے گلشن بکس کے اہتمام سے کیا تھا ۔ اس موقعہ پر KCSDSکی رکن پروفیسر حمیدہ نعیم،ممتاز مورخ ڈاکٹر عبدالاحد ، داکٹر الطاف حسین ،عبدالمجید زرگر ،صحافی ہلال ساقی ،گوہر گیلانی نے کتابوں پر مقالے پڑھے اور زیڈ جی محمداور ڈاکٹر جاوید اقبال کے کاوشوں کی سراہنا کی ۔