سرینگر//انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے سیکریٹری کی اطلاع کے اطلاع کے مطابق معراج العالم آنحضرت ﷺ کی مناسبت سے حسب معمول میرواعظ کشمیر ڈاکٹرمولوی محمد عمر فاروق 26؍رجب المرجب 1438ھ مطابق 24اپریل سوموار کو مغرب تا عشا ء تاریخی عالی مسجد عیدگاہ میں فلسفہ معراج اور پیغام معراج پر اپنے مواعظ کے دوران تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالیں گے۔ انجمن اوقاف نے سامعین اور حاضرین کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی ہے۔