سرینگر//سرینگر میںپولیس کو پنزی نارہ پارمپورہ علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمدکی ہے ۔پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کو کسی نامعلوم گاڑی نے ٹکرمارکر ہلاک کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی عمر 70 سال ہے اور اس نے سیاہ رنگ کا پھرن اورسفید ٹوپی پہنی ہوئی ہے اور اسکے چہرے پر سفید دھاڑی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر83/2017 زیر دفعہ 279,304 A RPC در ج کرکے تحقیقات شروع کردی۔پولیس بیان کے مطابق اگر کسی شخص کو متوفی کے بارے میں کوئی جانکاری ہوتو تھانہ پولیس پارمپورہ کے فون نمبرات9419997510,9858378146 یا پولیس کنٹرول روم کشمیر کے نمبر100 پر رابطہ قائم کریں۔