پولیس پر ملزموں کو پکڑنے میں ناکامی کا الزام
سرینگر//بربرشاہ میں نقب زنی اور توڑ پھوڑ کی واردات میں ملوث افراد کو پولیس پکڑنے میں ابھی تک ناکام ہے ۔بربر شاہ سرینگر سے آئے ایک وفد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ایک ماہ قبل وہاں چوری کی ایک واردات کے دوران نقب زنوں نے محمد ایوب راتھر کے مکان میں نقب لگا کر نہ صرف لاکھوں روپے کے زیورات، نقدی رقم اور تانبے کے برتن چوری کئے بلکہ توڑ پھوڑ بھی کی ۔وفد نے پولیس پر الزام لگایاوہ نقب زنوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔محمد ایوب راتھر نامی شہری نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 21مارچ کو انہوں نے بربر شاہ میں چوری کی ایک واردات کے سلسلے میں 22مارچ کو پولیس سٹیشن کوٹھی باغ میں ایک رپورٹ درج کرائی اور پولیس نے اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر16/2017درج بھی کیا لیکن ابھی تک پولیس چوری کا سراغ نکالنے میں ناکام ہے ۔