سرینگر// سیاحت کو فروغ دینے کی پہل کے طور پر وادی میں اٹھائے جا رہے اقدامات کے تحت سڈکو صنعتی مرکز بڈگام میں گاڑیوں کی دوڑ کا اہتمام کیا گیا تھا۔کیچڑ میں فور بائی فور گاڑیوں کی اپنی نوعیت کی منفرد دوڑ کا اہتمام’’کشمیر آف روڈس‘‘ نے محکمہ سیاحت کے اشتراک سے کیا تھا۔2دنوں تک جاری رہنے والی اس دوڑ میں مجموعی طور پر50 کھلاڑی شرکت کرینگے جو ان گاڑیوں کی دوڑ میںدشوار گزار اورڈھلانوں بھرے راستوں سے کیچڑ میں ایک دوسرے سے سبقت لینے کیلئے میدان میں اتر گئے ہیں۔اس دوڑ کو’’مڈ زیلا‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔دوڑ کے پہلے روز بھی کھلاڈیوں نے اپنے ہنر کا مظاہرہ کیا۔منتظمین نے اس موقعہ پر بتایا کہ اس تقریب کو منعقد کرنے صرف یہ مقصد ہے کہ وادی میں موٹر سپورٹس ایڈونچر کے ذریعے سیاحت کو فروغ دیا جائے تاکہ سیلاحوں اور سیلانیوں کو وادی میں دلفریب مناظر اور حسین وادیوں کے علاوہ کچھ نیا بھی ملے۔کشمیر آف روڈ کی شریک مالکہ فرح زیدی نے بتایا کہ اس سے قبل انہوں نے گلمرگ میں برف پر دوڑ کا انعقاد کیا تھا جس کا اچھا ردعمل ملا اور اس کے بعد اب کیچڑ میں دوڈ کا انعقاد کیا گیا۔