بٹوت//سال 2015میں ہو نے والی شدید با رشوں کے نتیجہ میں برے پیمانے پرہو نے والی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے خستہ حال ہو نے والی بٹوت کشتواڑ شاہراہ کو محکمہ تعمیرات عامہ ڈویژن رام بن کی سپر ویزن میں مشینوں کی مشقت اور اپنے جیب سے پیسے صرف کر کے ٹریفک کی آمد ورفت کے قابل بنا نے والے ٹھیکیدار ایک لمباعرصہ گزر جا نے کے بعد بھی محکمہ سے اپنی پیمنٹ کے منتظر ہیں ۔اسی سلسلے میں پریشان حال ٹھیکیداروں کی ٹھیکیدار یونین ڈویژن رام بن کے جنرل سیکریٹری عبدالمجید شیخ کی زیر قیادت ڈاک بنگلہ بٹوت میں ہوئی میٹنگ کے بعد کشمیر عظمیٰ سے بات چیت میں ٹھیکیداروں نے بتا یا کہ سال 2015-14میں ایک ایسے وقت میں جب خستہ حالت بٹوت کشتواڑ شاہراہ کی دیکھ ریکھ کی ذمہ داری مر کزی تعمیراتی ایجنسی بیکن سے لیکر حکومت نے محکمہ تعمیرات عامہ حکومت نے جموں وکشمیر کے سپر د کی تھی ۔ اس اثنا میں ہو نے والی شدید بارشوں کے نتیجہ میں شاہراہ بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک کی آمد ورفت کے لئے کئی کئی دنوں تک بند ہو نے لگی تو محکمہ تعمیرات عامہ ڈویژن رام بن نے شاہراہ کی مینٹینس کے لئے فنڈس کی قلت کے چلتے مقامی ٹھیکیداروں کو ٹینڈر کے ذریعے کام آلاٹ کئے ۔ ٹھیکیداروں نے فنڈس کی عدم دستیابی کی پروا کئے بغیر محکمہ اورحکومت پر آنکھیں بند کر کے بھروسہ کر کے اپنی جیب سے بڑے پیمانے پر رقومات صرف کر کے شاہراہ کی حالت کو سدھارا اور روزمرہ ٹریفک کی آمد ورفت کو بحال کیا مگر نتیجہ میں اُن کو محکمہ تعمیرات عامہ حکومت جموں وکشمیر کی جانب سے صلہ یہ ملا کہ وہ برسوں اپنے کئے کام کے محکمہ تعمیرات عامہ ڈویژن رام بن سے پیمنٹ ملنے کے منتظر ہیں ۔ ٹھیکیداروں کے بقول اسی سلسلے میں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ریاست کے سابقہ وزیر اعلیٰ مر حوم مفتی محمد سعید نے اپنے دور حکومت میں ڈوڈہ میں بٹوت کشتواڑ خستہ حالت شاہراہ کی حالت بہتر بنا نے کے لئے کروڑوں کی رقم دینے کا اعلان کیا تھا اور وہ رقم انہوں نے دی بھی مگر اس کے باوجود بھی ہماری پیمنٹ محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے و ا گزار نہیں کی گئی ۔ لہذا اب سخت مشکلات سے دو چار ٹھیکیداروں کا ریاستی حکومت و محکمہ تعمیرات عامہ سے پر زور مطالبہ ہے کہ ہماری پیمنٹ وا گزار کر کے ہم کو مشکلات سے نجات دلا نے کی خاطر اقدامات کرے ۔