گول//گول میںآل جموںوکشمیر پی ایچ ای ،آئی ٹی آئی ،سی پی،اینڈلینڈ سی اے ایس ایس ایسو سی ایشن جموںصوبہ کے بینر تلے سینکڑوںپی ایچ ای و پی ڈی ڈی عارضی ملازمین نے اجلاس میںبڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔اس موقعہ پر صوبہ جموںکے ایسو سی ایشن کے صدرتنویرحسین مہمان خصوصی کے طورپرموجودتھے۔مقررین نے اس موقعہ پرکہاکہ سرکار نے عارضی ملازمین کومستقل کرنے کے جو وعدے کئے تھے وہ پو رے نہیںکررہی ہے اوریہ ملازمین سالہاسال سے تنخواہیںنہ ملنے سے فاقہ کشی کاشکارہوگئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پوری ریاست میں ہزاروںعارضی ملازمین دردرکی ٹھوکریںکھا رہے ہیں اور سرکار انہیں صرف للچا رہی ہے اورانہیں مستقل کرنے کی صرف یقین دہانیاںہی دی جارہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ احتجاج تب تک جاری رہے گاجب تک نہ ان عارضی ملازمین کومستقل کیاجائے اور تنخواہیں جلداز جلدواگزارکی جائیں۔ اس موقعہ پر مقررین نے الٹی میٹم دیتے ہوئے پورے ریاست میںاس طرح کی ریلیاں نکالنے اوراحتجاج کوجاری رکھنے کوکہاگیا۔ انہوںنے کہاکہ الیکشنوںکے دوران ان چھوٹے ملازمین کولالچ دے کرانہیںسبز باغ دکھا کران سے اپنامطلب نکالتے ہیںاوربعد میںانہیں بے یارو مددگارو چھوڑاجاتاہے اور اس نا انصافی کوکسی بھی صورت میںبرداشت نہیںکیاجائے گا۔ اس موقعہ پراُن نوجوانوںنے بھی بھرپورشرکت کی جنہوںنے اپنی اراضی دی ہے اورسرکار نے ان کے ساتھ نوکری کابھی وعدہ کیاتھا ۔