درہال //درہال میں آدھار کارڈ بنانے کے لئے جہاں ایک طرف قطاریں لگی ہوئی ہیں وہیں دوسری طرف لوگ اپنی باری پر پہنچتے ہی مایوس ہوکر واپس لوٹ جاتے ہیں جنہیں یہ کہہ کر خالی ہاتھ واپس بھیج دیاجاتہاے کہ انٹرنیٹ نہیں چل رہا یاپھر آپ کا نمبر ابھی نہیں آیا ۔آدھار کارڈ بنوانے والے لوگ بہت زیادہ پریشان ہیں اور ان کاکوئی پرسان حال نہیں ۔قطار میں اپنے معصوم بچے کو اٹھائے کھڑی ایک خاتون نے بتایاکہ وہ لگاتار ایک ہفتہ سے آدھار کارڈ بنوانے کے لئے آرہی ہے تاہم اسے یہ کہہ کر واپس کردیا جاتا ہے کہ ابھی انٹرنیٹ نہیں چل رہا ۔ انہوں نے کہا کہ آدھار کارڈدرد سر بن چکا ہے اور انتظامیہ کو چاہئے تھا کہ وہ آدھار کارڈ بنانے کے لئے ایک سے زائد کائونٹر قائم کرے تاکہ ہر کوئی آسانی سے آدھار کارڈ حاصل کرسکے لیکن اب تک ایسا نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے لوگوںکوسخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ مقامی لوگوںنے ضلع انتظامیہ راجوری سے اپیل کی ہے کہ درہال میں کم از کم دو مزید کائونٹر کھولے جائیں ۔