پونچھ//گورنمنٹ ہائی اسکول سہڑی خواجہ میں ہیڈ ماسٹر سید مذکور حسین شاہ کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میںاسکول میں زیر تعلیم طلبہ کے والدین اور معززین علاقہ نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔اس اجلاس کے دوران اساتذہ نے بچوں کے والدین سے تبادلہ خیال کیا اور اسکول میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے ان کی آراء حاصل کی۔اس دوران تمام شرکاء اور استاٹذہ نے با اتفاق رائے18ممبر کمیٹی تشکیل دی تاکہ اسکول کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے ۔ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے پرویز ملک آفریدی، فاروق لون،شبیر ملک، عباس ملک ،چوہدری زمان نے خطاب کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ کے اس اقدام کی سراہنا کی اور کہا کہ وہ انتظامیہ کا بھرپور تعاون کریں گے۔ اپنے صدارتی خطاب میں ہیڈ ماسٹر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انھیں فخر ہے کہ ان کا اسکول بہتر کار کردگی کا مظاہر کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکول میں بچوں کو بہتر تعلیم کے ساتھ ساتھ سپورٹس بھی کروائی جاتی ہیں تاکہ یہ طلبہ چست رہ سکیں ۔انہوں نے کہا کہ اسکول میں مزید بہتری کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے لئے انھیں مقامی لوگوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔