مزارِشریف//افغانستان کے شمالی شہر مزارِشریف کے پاس فوجی ٹھکانے پر طالبانی حملے میں مارے گئے فوجیوں کی موت پر ایک دن کے قومی غم کا اعلان کیا گیا ہے ۔افغانستان وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ فوج کے ٹھکانے پر ہوئے طالبانی حملے میں 100 سے زائد فوجیوں کی موت ہو گئی ہے ۔ تاہم وزارت نے مارے گئے فوجی کی حقیقی تعدادکے بارے میں کچھ نہیں بتایا لیکن دیگر ذرائع کے مطابق حملے میں قریب 140 فوجی مارے گئے ہیں۔افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کے اس حملے کی سخت لہجے میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بزدلانہ فعل ہے ۔ مسٹر غنی نے فوجیوں کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کل ایک دن کے قومی سوگ اعلان کیا۔ انہوں نے اتوار کو تمام سرکاری دفاتر اور اداروں میں قومی پرچم کو آدھا جھکانے کے احکام دیئے ہیں۔مسٹر غنی نے سینئر سیکورٹی حکام کے ساتھ ایک ہنگامی میٹنگ بھی کی جس میں حملے کی تحقیقات سنجیدگی سے کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ یہ حملہ فوجی ٹھکانے میں واقع مسجد کے قریب ہوا۔ اس وقت فوجی نماز جمعہ ادا کر رہے تھے اور دیگر فوجی کھانا کھا رہے کر رہے تھے ۔رائٹر