چنئی//شہری ترقیات کے مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے کہا کہ تمل ناڈو میں اس وقت ایک مستحکم حکومت کی ضرورت ہے تاکہ وہ لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنا سکے ۔ گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی)ساؤدرن انڈیا فلم چیمبر آف کامرس کی جانب سے منعقد اجلاس سے الگ صحافیوں سے بات چیت کے دوران مسٹر نائیڈو نے یہ بات کہی۔ انہوں نے تمل ناڈو کی حکمراں اے آئی اے ڈی ایم کے حکومت کے سیاسی بحران کے پیچھے مرکز کا ہاتھ ہونے کے الزامات سے صاف انکار کیا۔ انھوں نے کہا، "جب یہاں پر ہمارا ایک بھی رکن اسمبلی نہیں ہے تو اس طرح کے واقعات میں ہم کس طرح بول سکتے ہیں۔" [؟] حکمراں جماعت میں جاری رسہ کشی کی بابت انہوں نے کہا، "یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے ۔ اگر اس میں کوئی نتیجہ نکلتا ہے تو یہ ریاست کے مفاد میں ہی ہوگا۔ " انہوں نے کہا کہ ریاست میں ایک مستحکم حکومت ہی آنجہانی وزیر اعلی جے جے للتا کے وعدوں کو پورا کرے گی۔ نئی دہلی کے جنتر منتر پر تمل ناڈو کے کسانوں کے مظاہرے کے معاملے پر کہا یہ معاملہ ریاستی حکومت کا ہے جس پر انہیں کام کرنا چاہئے ۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کچھ ریاستوں میں کسانوں کا قرض معافی کا معاملہ مرکز کانہیں ہے ۔یہ اتر پردیش، آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی ریاستی حکومتوں سے منسلک کسانوں کے قرض معافی کا معاملہ ہے ۔ مسٹر نائیڈو نے کہا، "جہاں تک تمل ناڈو کے سلسلے میں قرض معافی کا سوال ہے تو اس سلسلے میں ریاستی حکومت کو آگے آنا چاہیے ."