Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

آر اے پی ڈی آر پی سکیم ،کروڑوں روپے واگذار، کام ہونا باقی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 24, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
8 Min Read
SHARE
سرینگر//بوسیدہ بجلی کھمبوں اور ترسیلی لائینوں کو تبدیل کرنے کیلئے رواں مالی سال کے دوران اگرچہ سرکار نے آر اے پی ڈی آر پی سکیم کے تحت 1817.26 کروڑ روپے محکمہ بجلی کو فراہم کئے ہیںلیکن وادی میں اس سکیم کے تحت کام انتہائی سست رفتاری کا شکار ہے اور کئی اضلاع میں کام نہ ہونے کے برابر بھی ہے ۔ریاست میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ کے باوجود پرانے اورناکارہ ترسیلی نظام کی وجہ سے کبھی لائن، کبھی ٹرانسفارمر یا پھرکبھی گرڈ سٹیشن خراب ہوجاتے ہیںجبکہ شہر ودیہات میں آج بھی بجلی کی ترسیلی لائنیں کھمبوں کے بجائے پیڑ پودوںسے لٹک رہی ہیں ۔سردیوں میں برفباری اورمعمولی بارشوں سے بوسیدہ بجلی کھمبے اور ترسیلی لائنیںزمین پرآ جاتے ہیں اور بستیاں کئی کئی دنوں تک گھپ اندھیرے میں رہتی ہیں ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر میں اس وقت بجلی کے بوسیدہ نظام کو بہتر بنانے کیلئے درجنوں اسکیمیں چلائی جارہی ہیںجن میں سے آر اے پی ڈی آر پی سکیم بھی شامل ہے جو بھارت میں 2008میں شروع کی گئی ہے ۔یہ ایک ایسی سکیم ہے جس کے تحت شہر اور قصبوں میں بوسیدہ بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنایا جانا ہے ۔ جموں میں اس سکیم کے تحت اگرچہ 40فیصد کام مکمل کیا گیا  ہے لیکن کشمیر واد ی کے شمال وجنوب میں کام شروع ہی نہیں کیا گیاجبکہ شہر میں کام نہ ہونے کے برابر ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ اگر کام اسی طرح چلتا رہا تو ایسا لگتا ہے یہ عمل 2020تک بھی مکمل نہیں ہو سکے گا ۔وہیںسرکار کا یہ ماننا ہے کہ 2018 مارچ تک تمام قصبوں میں کام مکمل کیا جائے گا ۔ محکمہ بجلی کے ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ رواںمالی سال 2016.17 کے دوران اس سکیم کے تحت ریاست کو 1817.26کروڑ روپے کی رقم منظور ہوئی اور سکیم کے تحت ہر سال پیسے منظور تو ہوتے ہیں لیکن کام نہ کے برابر ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ اس سکیم کو شروع کرنے کے بعد سرکار نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس کے بعد شہر اور قصبوں میں بوسیدہ بجلی نظام ،ترسیلی لائنوں اور کھمبوں کو تبدیل کرنے کے علاوہ ہر تین گھروں کیلئے ایک الگ بجلی ٹرانسفامروں نصب کر کے صارفین کو بلا خلل 24گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی لیکن کافی عرصہ گزرنے کے باوجود بھی یہ دعویٰ سراب ثابت ہواہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق رواں مالی سال2016-17میں اس سکیم کے تحت بجلی شعبہ کو مزید بہتر بنانے کیلئے 30قصبوں کیلئے سرکار نے  1817.26کروڑ کی رقم منظور کی اور یہ پیسہ وادی کے 19اور جموںکے 11قصوں کیلئے منظور ہوئی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ جموں کے توی نالے کے بائیں طرف آنے والے قصبوں کیلئے منظور ہوئے پروجیکٹ کا کل تخمینہ  260.47کروڑ روپے ہے جبکہ معاہدے کے حوالے سے یہ تخمینہ262کروڑ 94لاکھ ہے ۔اسی طرح جموں توی نالہ کے دائیں طرف کے علاقوں میں آنے والے قصبوں کیلئے 349.85کروڑ روپے کا پروجیکٹ تیار ہوا ہے جبکہ معاہدے کے حوالے سے لاگت 333.27کی رقم طے ہوئی ہے ۔اسی طرح پونچھ ،راجوری ، اکھنور ، ڈوڈہ ،بھدرواہ ،کشتواڑ ،کیلئے 79.59کروڑ کا پروجیکٹ منظور ہوا ہے جبکہ معاہدے کے حوالے سے لاگت83.53کروڑ کی رقم طے ہوئی ہے ۔ کٹھوعہ ، سانبہ ، آرایس پورہ کے قصبوں کیلئے 85.73کروڑ کا پروجیکٹ منظور ہوا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ سرینگر ضلع میں دریائے جہلم کے بائیں طرف آنے والے قصبوں میں 340.89کروڑ کا پروجیکٹ منظور ہواہے جبکہ معاہدے کے حوالے سے لاگت353.99طے ہوئی ہے ۔سرینگر میں جہلم کے بائیں طرف آنے والے قصبوں جن میں ترال اور گاندربل بھی شامل ہیں کیلئے 372.33کروڑ کی رقم منظور ہوئی ہے جبکہ معاہدے کے حوالے سے لاگت355.51طے ہوئی ہے ۔اسی طرح سے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ، بجبہاڑہ ، ڈورو ، ویری ناگ کولگام ، شوپیاں اورپلوامہ کیلئے 57.51کروڑ کی رقم منظور ہوئی ہے جبکہ  لاگت کا ایک بھی پیسہ وہاں خرچ نہیںہواہے ۔اسی طرح شمالی کشمیر کے بارہمولہ ، سوپور ، پٹن ،ہندوارہ ، کپوارہ ،بانڈی پورہ ،سوپور  اورسمبل قصبوں کیلئے 101.63کروڑ کی رقم منظور ہوئی تاہم وہاں بھی یہ رقم خرچ نہیں ہوئی۔وہیں لداخ کے لہیہ اور کرگل اضلاع کے قصبہ جات کیلئے منظور کی گئی رقم 17.20کروڑ ہے اور اس علاقے میں بھی کسی قسم کا کوئی کام شروع نہیں ہو سکا ہے ۔محکمہ بجلی کے ایک اعلیٰ افسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سال2016میں اس سکیم کے تحت اس لئے کام شروع نہیں ہو سکا تھا کیونکہ یہاں کام کرنے کیلئے حالات سازگار نہیں تھے ۔ افسر نے بتایا کہ کشمیر میں کلسٹر Iاینڈ II کے دوسرے حصے کا کام ایم /ایس کمپنی کو سونپا گیا تھا۔کلسٹر IIIاور کلسٹر IV میں کام کیلئے قصبوں کے حساب سے ٹینڈر نکالے گئے تھے تاہم قصبوں کے حساب سے نکالے گئے ٹینڈروں میں کسی نے دلچسپی نہیں دکھائی ۔افسرنے بتایا کہ محکمہ نے مختلف منصوبوں پر کام جاری رکھا ہے اور صوبہ جموں میں یہ چاروں منصوبے مارچ 2017میں مکمل ہوجائیں گے،محکمہ نے اگست 2017تک 9قصبوں اور 2018کے مارچ تک تمام قصبوں میں کام مکمل کرنے کا وقت دیا ہے۔ چیف انجینئر سسٹم اینڈ آپریشن ۔کمرشل اینڈ سروس کشمیر خورشیداحمد نے اس حوالے سے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس سکیم کو کشمیر وادی میں سال2009میں شروع کیا گیا اورپہلے مرحلے میں میٹر اور ٹرانسفارمر نصب کرنے کے علاوہ ایک سنٹر تیار کیا گیا ۔انہوںنے بتایاکہ(پارٹ بی )2011میں شروع ہوا جس کی ڈی پی آر تیار کی گئی اور یہ کام کافی مشکل تھا، 2011میں یہ ڈی پی آر منظور ہوئے پھر اس میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر کام نہیں ہو سکا ۔انہوں نے کہا کہ 2012میں اس سکیم کے تحت ملک کی کچھ ایک ریاستوں کو چھوڑ کر صرف جموں کشمیرکے ڈی پی آر تیار ہوئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ 2014میں کام شروع ہوا اور پھر یہ کام سیلاب کی وجہ سے نہ ہو سکااور  2016کی ایجی ٹیشن میں کام نہیں ہو سکا ، باہر سے آنے والے مزدور بھاگ گئے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اس سال اپریل تک شہر میں 5فیڈروں پر کام مکمل کر کے لوگوں کو 24گھنٹے بجلی فراہم کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار نے اس کیلئے 2کروڑ کے قریب پیسے کا میٹریل بھی لایا ہے اور شہر 
میں کچھ ایک جگہوں پرکام چل بھی رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ کام تب اور زیادہ تیز ہو جائے گاجب باہر سے ماہر مزدور یہاں آئیں گے ۔چیف انجینئربجلی کشمیر مس شہناز گونی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ شہر میں دس فیڈروں پر بیک وقت آر اے پی ڈی آر پی سکیم کے تحت کام چل رہا ہے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

صفحہ اول

امرناتھ یاترا 2025 ۔7 ہزار یاتریوں کا چوتھا قافلہ روانہ، 40000کے درشن

July 5, 2025
صفحہ اول

تعطیلات میں توسیع، فیصلہ اتوار کو: سکینہ

July 5, 2025
برصغیرتازہ ترینخطہ چنابصفحہ اول

سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

July 5, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کل لیا جائے گا : سکینہ یتو

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?