ترال //ترال کے متعدد مضافاتی علاقوں میں اتوار کی شام طوفانی ژالہ بھاری سے میوہ باغات اور کھڑی فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے ۔ جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال کے متعدد علاقوں جن میں ستورہ ،حاجن ،نارستان،لام دیدارپوہ،آری پل وغیرہ میں اتوار کو رات کے 9بجے اچانک تیز ژالہ بھاری شروع ہوئی جو قریب 15 منٹ تک جاری رہی ۔ ان علاقوں میں مقیم لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ژالہ باری اس قدر شدید تھی کہ درختوں کی شاخیں زمین پر گر گئیںجس اور کھڑی فصلوں خاص کر میوہ باغات کو زبردست نقصان پہنچا ۔مقامی ممبر اسمبلی ترال مشتاق احمد شاہ نے بتایا کہ انہیں لوگوں نے روتے روتے نقصان کی اطلاع دی ہے ۔انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ راحت کاری پروگرام کے تحت علاقے کے کسانوں کو امداد فراہم کیا جائے ۔