سرینگر//صورہ اور اسکے مضافاتی علاقوں میں سڑکوں ابتر حالت کے باعث ٹرانسپورٹروں، مسافروں، ہسپتال جانے والے مریضوں ، راہگیروں اورتاجروں کومشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے کیونکہ بیشتر سڑکوں پر گہر ے کھڈ بن چکے ہیں اور خستہ حال سڑکوں سے اُٹھنے والے گردوغبار نے لوگوں کاجینامحال کرررکھاہے۔نالہ بل نوشہرہ سڑک اپنی بدحالی کا بذات خود ثبوت پیش کر رہاہے۔ یہ سڑک صورہ ہسپتال کی جانب جانے والی اہم سڑک ہے جس پر روزانہ سینکڑوں مریضوں کا گزر ہوتا ہے۔ جن میں سے کئی ایک ایمرجنسی بیمار بھی شامل ہیں۔ اس سڑک پر جنوبی کشمیر سے آنے والے سبھی مریضوں، زخمیوں اور ایمرجنسی بیماروں کو گزرنا پڑتا ہے۔ سڑک پر سفر کے دوران نہ صرف مسافروں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ اکثراوقات کسی بڑے حادثے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ سڑک اکثر مقامات پر گہرے کھڈوں میں تبدیل ہوچکی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ آر اینڈ بی کے حاکم بھی اس سڑک سے روزانہ گزرتے ہیں تاہم سڑک کی حالت دیکھ کر اُن کے کانوں پر جوںتک بھی نہیں رینگتی۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ سڑک کی تعمیر و تجدید کے کام کو اولین فرصت میں ہاتھ میں لیا جانا چاہئے تاکہ مسافروں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے ساتھ ساتھ اس سڑک پر روزانہ سفر کر رہے مریضوں کو بھی کوئی خطرہ لاحق نہ رہ سکے گا۔ حول سے لیکر صورہ تک کے سڑک پر جگہ جگہ کھڑوں کی موجودگی کی وجہ سے نہ صرف گاڑیوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو پریشانی میں ڈال دیتا ہے بلکہ کھڈوں سے گردوغبار نے لوگوں کاجینامحال کردیا ہے ۔لوگوں نے بتایا کہ بار بار حکام سے سڑک کی مرمت کی اپیل کے باوجود بھی سڑک کی مرمت کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا ۔