سرینگر//ٹریفک پولیس اہلکاروں کو پریشانی اور تھکاوٹ دور کرنے کی ایک کوشش کے طور اتوار کو ٹریفک پولیس آفس میں ایک ثقافتی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں میوزک پروگرام پیش کیا گیا اور یہاں موجود سامعین لطف اندوز ہوئے ۔اس موقعہ پرٹریفک اہلکاروں اپنی شکایات اورانہیں درپیش مشکلات سامنے رکھے اور انہیں یقین دلایا گیا کہ ان کا ازالہ کیا جائے گا ۔اس موقعہ پر ایس ایس پی ٹریفک سٹی نے ٹریفک نظام کو درست کرنے پرجہاں اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا وہیں انہوں نے دربا مو اور سیاحتی سیزن میں ٹریفک میں کئی گنا کے اضافے کے حوالے سے آنے والے چیلینجز کیلئے تیار رہنے اور ٹریفک کے موثر انتظام کو یقینی بنانے کیلئے کہا ۔