جموں//اکھنورمیں منی بس (میٹاڈار) کو پیش آئے سڑک حادثے کے نتیجے میں آٹھ مسافرشدیدزخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 کو جموں میڈیکل کالج ریفرکیاگیاہے۔ تفصیلات کے مطابق سوہل اکھنورمیں ایک میٹاڈور زیرنمبرJK02V-3689 سڑک حادثے کاشکارہوگئی جس کے نتیجے میں 8 مسافرزخمی ہوئے جن میں سے دوشدیدزخمیوں رومیش لال ولد گولورام ساکن ٹھنگر اورنرملادیوی زوجہ مکیش کمار ساکن کھوڑا کاہ کوجموں میڈیکل کالج منتقل کیاگیاہے ۔ اس حادثے میں دیگرزخمی افرادکی شناخت سونیتا کمار زوجہ سنجیو کمار ، کلدیپ راج ولد شتورام ساکن پہاری والا، ممتادیوی زوجہ بلکار کمارساکن ڈھوک خالصہ اورسمن دیوی ساکن گنڈارواں اکھنور کے طورپرہوئی ہے جن کو علاج ومعالجہ کیلئے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال اکھنورمیں داخل کرایاگیاہے۔