شوپیان//زورورہ شوپیان میں پیر کی شام فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوا۔مقامی لوگوں کے مطابق فورسز نے زورہ کے نزدیک گھات لگایا تھا جس کے دوران مقامی تین نوجوان وہاں سے گذررہے تھے اور وہ ڈر کے مارے بھاگ گئے جن پر فورسز نے گولی چلائی جس کے نتیجے میں شبیر احمد نامی نوجوان کی ٹنگ میں گولی لگی اور وہ شدید زخمی ہوا۔تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان جنگجوﺅں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوا۔مذکورہ نوجوان کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔