گول//غریب طالبات کوبہتر تعلیمی زیور سے آراستہ کرنے کے لئے سرکارکی جانب سے KGBVنامی اسکولوںکاقیام عمل میں لایا تھا تاکہ غریب بچیوںکوبھی بہترتعلیم میسر ہولیکن اگر زمینی سطح پردیکھاجائے توان سے مطلوبہ نتائج برآمد نہیں ہوئے ہیں بلکہ غریب طالبات کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑکیاجارہاہے۔ پرنسپل ہائرسکینڈری سکول گول نانا جی تکونے اچانک KGBVکااچانک دورہ کیاجہاںانہوںنے 6 اساتذہ میںسے صرف3 کو حاضر پایاجبکہ 75طالبات میںسے صرف15ہی طالبات سکول میںموجود تھیں۔ اس موقعہ پرپرنسپل نے بچیوںکودئے جانے والے خوراک کابھی جائزہ لیاجوناقص پایا گیااور رہنے کے لئے بھی کوئی اچھا پروگرام نہیںتھا۔ پرنسپل نے ناقص کھانا، رہنے کے لئے جگہوںپرتشویش کااظہارکرتے ہوئے KGBVسکول کے وارڈن کووجہ بتائو نوٹس جاری کیا۔