کشتواڑ//ریاسی میں خود ساختہ گائو رکھشکوں کی طرف سے ایک بے گناہ کنبہ کو ظلم و ستم کا نشانہ بنائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی مرکزی مجلس شوریٰ ضلع کشتواڑ نے کہا ہے کہ ہندوستان کی باقی ریاستوں کی طرح جموں کشمیر کی ریاسی علاقے میں بھی گاؤرکھشا کی آڑ لے کر بے گناہ گوجر کنبہ پر سرکار کے پالے ہوئے غنڈوں نے حملہ کیا اور اُن معصوموں پر لاٹھیوں سے اور ہاتھوں سے مار پیٹ کی حتیٰ کہ عورتیں بھی غنڈہ گردی کا شکار ہوئیں۔ امیر اعلیٰ فاروق حسین کچلو نے ایک پریس ریلیز میں مخلوط حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان عناصر کو جو ریاست میں فرقہ وارانہ فساد کرانا چاہتے ہیںکیخلاف سخت کارروائی کرے تاکہ ریاست کا امن و سکون بر قرار رہ سکے۔ریلیز کے مطابق مجلس شوریٰ کی تمام تنظیمیں جن میں شامل تبلیغی جماعت، جماعت اسلامی ، تحریک صوت الاولیاء ، اہلحدیث ، مُسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن ، یونائٹیڈ مسلم کونسل ، ابابیل وغیرہ شامل ہیں، نے اس کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قصورواروں کو قرار واقع کی سزا دیں۔