Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

گجر بکروالوں پر حملے ، پی ڈی پی سرکار کی ناکامی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 26, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
جموں// گوجر بکروال طبقہ کیخلاف رونما ہونے والے تشدد آمیز واقعات کے لئے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو براہ راست ذمہ وار قرار دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کی انچارج کے طور پر وہ امن و قانون نافذ کرنے اور اپنی اتحادی جماعت بی جے پی کی مختلف ذیلی تنظیموں کی طرف سے اقلیتوں کو خوفزدہ کرنے کے لئے شروع کی گئی مہم پر نکیل ڈالنے میںپوری طرح ناکام رہی ہیں۔ سینئر این سی لیڈر اور سابق وزیر میان الطاف نے پارٹی کے صوبائی صدر دفاتر پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاسی میں بے بس اور مجبور خانہ بدوش کنبوں پر منظم ڈھنگ سے کیا گیا حملہ گوجروں کو ان کے آبائی علاقوں سے کھدیڑنے کیلئے بنائی گئی حکمت عملی کاایک حصہ تھا۔ پی ڈی پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے میاں الطاف نے کہا کہ جو جماعت ٹاسک فورس کو تحلیل کرنے اور پولیس و سیکورٹی فورسز کی طرف سے کی جانے والی زیادتیوں کا قلع قمع کرنے کے نام پر اقتدار میں آئی تھی، اب اس سب کو فروغ دینے میں سب سے آگے ہے ، ریاست اور بالخصوص وادی کشمیر کے موجود حالات اس بات کی بین ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی اور بی جے پی اپنے ہی لوگوں کے خلاف دہشت پھیلا کر نئی دہلی کے ایجنڈہ کو لاگو کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور پی ڈی پی کسی بھی قیمت پر اقتدار میں بنی رہنا چاہتی ہیں اورموجودہ مخلوط سرکار جان بوجھ کر حالات کو بگاڑنے پر تلی ہوئی ہے تا کہ لوگوں کو ہراساں کیا جا سکے ۔میاں الطاف نے ریاسی سانحہ کو انتہائی سفاکانہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ایک 70سالہ بزرگ پر پولیس چوکی کے اندر ہجوم کی طر ف تشدد کیا گیا جب کہ پولیس بلوائیوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنی رہی جس سے فسادیوں کے حوصلے مزید بلند ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بچہ ابھی لاپتہ ہے جب کہ خواتین سمیت دیگر افراد کنبہ کو بھی شدید زد و کوب کیا گیا، بی جے پی کی ایک تنظیم سے وابستہ غنڈے ان کا مال مویشی بھی لے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ خانہ بدوشوں کا موسم گرما کے دوران پہاڑی علاقوں کی طرف سے نقل مکانی کرنا مہاراجہ کے دور سے چلی آر ہی ایک قدیم روایت ہے جہاں وہ چراگاہوں میں مویشیوں کو چراتے ہیں اور بہکوں میں قیام کرتے ہیں لیکن اب کی بار آر ایس ایس کارکنان نے سوچی سمجھی سازش کے تحت خانہ بدوشوں کی نقل مکانی پر قدغن لگادی ہے ۔سابق وزیر نے پولیس کی خاموشی پر سوال کرتے ہوئے متاثرہ گوجر کنبہ کے خلاف ایف آئی آر درج کئے جانے کو بلا جواز قرار دیا ۔ میاں الطاف نے کہا کہ بی جے پی اپنے ایجنڈہ کو جموں کشمیر میں پوری طرح نافذ کرنے کے لئے پی ڈی پی کو استعمال کر رہی ہے جس سے عوام کی مشکلات میں آئے دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ انہوں نے وادی کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب طلاب اور معصوم شہریوں کو بے رحمی کے ساتھ نشانہ بنایا جایا رہا ہے ۔ایک سوال کے جواب سابق نائب چیئر مین اور ایم ایل اے مینڈھر جاوید رانا نے پی ڈی پی کو آر ایس ایس کی ایک اکائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اول الذکر جماعت بھگوا تنظیم کی ہی پیدا وار ہے اور اب پی ڈی پی آر ایس ایس کے ایجنڈہ کے نفاذ کے لئے آلہ کار بن گئی ہے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ایم او کے مشیر ترون کپور کا لالچوک دورہ | تاجروں اور مقامی لوگوں سے ملاقات
صنعت، تجارت و مالیات
چیمبر آف کامرس کاپیوش گوئل کو میمورنڈم پیش | مرکزی وزیرکاکشمیر میں آئی ٹی سیکٹر کو ترقی دینے پر اتفاق
صنعت، تجارت و مالیات
ڈیجیٹل سکلنگ پلیٹ فارموں کا فروغ ناگزیر:ستیش شرما
صنعت، تجارت و مالیات
سرینگر میںٹی آئی آئی ٹریڈرس کنکلیو ۔2025 | جموں و کشمیر کی روایتی صنعتوں کیلئے ٹیکس میں چھوٹ زیر غور:پیوش گوئل
صنعت، تجارت و مالیات

Related

صفحہ اول

یوم عاشورہ پرجموںو کشمیر بھر میں بڑے اجتماعات منعقد | ذوالجناح کے فقید المثال جلوس بر آمد

July 6, 2025
صفحہ اول

وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت

July 5, 2025
صفحہ اول

امرناتھ یاترا 2025 ۔7 ہزار یاتریوں کا چوتھا قافلہ روانہ، 40000کے درشن

July 5, 2025
صفحہ اول

تعطیلات میں توسیع، فیصلہ اتوار کو: سکینہ

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?