سرینگر//سوموارکو ہوئے پُرتشددمظاہروں کے پیش نظرحکام نے آج یعنی بدھ کو ایس پی ہائرسکنڈری اورگرلزہائراسکینڈری سکول کوٹھی باغ کوبندرکھنے کا فیصلہ کیا ۔ سوموارکوسیول لائنزعلاقہ میں طالب علموں کے پُرتشددمظاہروں کوملحوظ نظررکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے یہ فیصلہ لیاکہ بدھ کوایس پی ہائراسکینڈری سکول اور کوٹھی باغ گرلزہائراسکنڈری سکول میں تدریسی عمل معطل رکھاجائے ۔ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹرفاروق احمدلون نے بتایا کہ یہ اقدام احتیاطی طوراُٹھایاگیاہے ۔ تاہم انہوں نے واضح کیاکہ سری نگرضلع میں بدھ کوتمام کالج اوردیگرتعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔اُدھرمعلوم ہواکہ حالیہ احتجاجی اورپُرتشددمظاہروں کے پیش نظرایس پی کالج اوراسکے ساتھ ہی قائم ایس پی ہائراسکنڈری اسکول کے گردونواح میں سیکورٹی مزیدسخت کی جارہی ہے اوراس مقصدکیلئے دونوں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے عقب میں واقع بنڈپرپولیس اورفورسزکے دستے تعینات رکھے جارہے ہیں ۔