سرینگر//معراج النبیؐ کی تقریب سعید کے موقعے پر صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کل درگاہ حضرت بل میں حاضری دی اور نمازِ فجربھی ادا کی۔ انہوں نے وہاں عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقاء، ریاست میں مکمل امن و امان ، لوگوں کی خوشحالی ، رحمت باراں، مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل اور کشمیری قوم مصائب ، مشکلات اور مظالم سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نجات پانے کیلئے دعا کی۔ انہوں نے وہاں موجود لوگوں سے ریاست خصوصاً کشمیر کے حالات اور موسم کی بہتری کیلئے دعا مانگے کی اپیل کی۔