سرینگر//صحت و طبی تعلیم کی وزیر مملکت آسیہ نقاش نے معراج النبی ؐ کے موقعہ پر کل آثار شریف درگاہ حضرت بل میں حاضری دی۔اس موقعہ پر وہاں موجود لوگوں کو مبارک باد دیتے ہوئے وزیر موصوفہ نے کہا کہ یہ عظیم دِن ہمیں پیغمبر آخر الزماں حضرت محمد مصطفی ؐ کی عظمت اور دین کی یاد دلاتا ہے۔بعد میں آسیہ نقاش نے زیارت گاہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے وہاں زائرین کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائیزہ لیا۔