سرینگر//لبریشن فرنٹ چیئرمین محمدیاسین ملک نے ” واجپائی کی کشمیرپالیسی کے وردکومنافقانہ سیاست“قراردیتے ہوئے الزام لگایاہے کہ محبوبہ مفتی اپنے اقتدارکوبچانے کیلئے کچھ بھی کرگذرنے کوتیارہیں ،اسی لئے انہوں نے دلی والوں کوکشمیریوں کیخلاف جبروظلم میں تیزی لانے کی یقین دہانی کرائی ۔ملک یاسین نے واضح کیاکہ جمو ں کشمیر سے عدم استحکام اور تذبذب کا خاتمہ تب ہی ممکن ہے جب اس سرزمین سے ناجائز تسلط اور قبضے کا خاتمہ ہوجائے گا۔ محمدیاسین ملک نے نئی دہلی میں ریاستی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی وزیراعظم اوروزیرداخلہ کیساتھ ملاقاتوں اوراس دوران پریس نمائندوں کے سامنے کئے گئے اظہارخیال کے تناظرمیں کہاہے کہ اپنے اقتدار کو دوام بخشنے کےلئے وزیراعلیٰ نے دہلی کو کشمیریوں کے خلاف مزید سخت اقدامات اور جبر و ظلم کو تیز تر کرنے کا یقین دلایا ہے۔ملک یاسین نے تاہم واضح کیاکہ جمو ں کشمیر سے عدم استحکام اور تذبذب کا خاتمہ تب ہی ممکن ہے جب اس سرزمین سے ناجائز تسلط اور قبضے کا خاتمہ ہوجائے گا۔یاسین ملک نے کہا کہ ایک قوم کہ جس نے آزادی کے حصول کا عزم صمیم کیا ہوا ہے اور اپنی سرزمین سے ناجائز قبضے اور تسلط کے خاتمے کا فیصلہ کررکھا ہے اور اس کےلئے بیش بہا قربانیاں دے رہی ہے‘ کو فوجی اور پولیسی جبر سے ڈراکر اپنی راہ سے ہٹادینا نا ممکن ہے اور بھارت اور اسکے ریاستی گماشتوں کےلئے بہتر یہ ہے کہ وہ نوشتہ¿ دیوار پڑھ لیں اور کشمیریوں کی تحریک مزاحمت کو مانتے ہوئے اس مسئلے اور تنازعے کا کشمیریوں کی خواہشات اور جذبات و احساسات کے مطابق حل نکالنے کےلئے راضی ہوجائیںکیونکہ اس مسئلے کے حل سے ہی اس خطے اور جنوبی ایشیاءمیں پائدار امن ،استحکام،تعمیر و ترقی ،اخوت اور عدل کی ضمانت دی جاسکتی ہے۔