ممبئی// ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما پر آئی پی ایل میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر اختلاف ظاہر کرنے کے الزام میں میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ممبئی اور پنے کے درمیان وانکھیڑے اسٹیڈیم میں پیر کی رات ہوئے میچ کے دوران روہت نے امپائر کے فیصلے پر اعتراض ظاہر کیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔انڈین پریمیئر لیگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روہت کو ٹوئنٹی 20 لیگ کے قوانین 2.1.5 کے تحت مجرم پایا گیا ہے اور ممبئی کے کپتان نے اپنے لیول ون کے الزام کو قبول کر لیا ہے ۔آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے لیول ون قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر میچ ریفری کا فیصلہ پابند اور آخری ہوتا ہے ۔