رام بن//پی ایم جی ایس وائی کے تحت مہر نیرا تاگنوت سڑک پروجیکٹ اس علاقہ کے لوگوں کے لئے ابھی تک خواب بنا ہوا ہے۔12سال کا عرصہ گذر جانے کے باوجود بھی یہ سڑک پائے تکمیل کو نہ پہنچ سکی۔اس دوران پلی شالدان کنٹھی ڈیموٹ چبہ گنوت علاقوں کے لوگوں نے بتایا کہ سال2007میں اس سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا تھا مگر12سال کا عرصہ بیت جانے کے باوجود بھی سڑک مکمل نہ ہو سکی حالانکہ اس سڑک کے تعمیر کے کام سے وابستہ عمل آور ایجنسی کے حق میں تخمینہ رقومات بھی وگذار کی گئیں ہیں۔ان علاقوں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سڑک کی تعمیر کے لئے وگذار کئے گئے لاکھوں روپے پی ایم جی ایس وائی ڈویژن بٹوت نے خرد برد کر دیے ہیں۔ان علاقوں کے عوام کا کہنا ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی ان علاقوں کے عوام کو تحصیل صدر مقام تک پونچنے کے لئے رسل و سائیل سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سڑک پر جواب تک کام کیا گیا ہے وہ محکمہ کی جانب سے تیار کئے گئےDPRکے مطابق نہیں ہے اس سلسلے میں یہاں کے لوگوں نے مہر نیرا۔گنوت روڈ ڈیویلپمنٹ کمیٹی سابق سرپنچ گنوت مول راج اور چیئر مین ادہم پور سنگھ کی سربراہی میں تشکیل دی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر سے ملاقات کریں تاکہ ان کے اس دیرینہ مسئلے کو حل کے لئے راہ ہموار ہو سکے۔