جموں //بڑی براہمناں صنعتی اسٹیٹ میں قائم صنعتی یونٹوں کے کئی کارکنوں نے آج صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل کے بارے میں جانکاری دی۔ان کامگاروں نے اپنی اُجرتوں میں اضافہ کا مطالبہ کیا۔ وزیر نے انہیں یقین دلایا کہ اُنہیں لیبر قوانین اورایکٹ کے مطابق اُجرتیں دی جائین گی اور یہ معاملہ صنعتوں کی فیڈریشن اور ٹریڈ یونینوں کے ساتھ بھی اُٹھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ورکروں کے مفادات کی پاسداری کرنے کی وعدہ بند ہے اور ان کے حقوق کا تحفط کرنے میں کئی بھی دقیقہ فراگذاشت نہیں کیا جائے گا۔