نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی پر اعتماد ظاہر کرنے اور پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلانے کیلئے دارالحکومت کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ مسٹر مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ بی جے پی پر اعتمادظاہر کرنے کے لئے دہلی کے عوام کا شکریہ۔ انہوں نے اس جیت کے لئے سخت محنت کرنے والے بی جے پی کارکنوں کی بھی تعریف کی ۔ مسٹر مودی نے لکھا بی جے پی کارکنوں کی ٹیم سخت محنت کے لئے تعریف کے مستحق ہیں۔ کارکنوں کی محنت کے بدولت ایم سی ڈی میں زبردست کامیابی ممکن ہوسکی۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ان انتخابات میں بی جے پی کو ملی زبردست کامیابی پر پارٹی کارکنوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتخابی نتائج مسٹر مودی کی قیادت اور پارٹی صدر امت شاہ کی تنظیمی صلاحیتوں پر عوام کے اعتماد کی مہر ہے ۔