سمبل// بہار آباد سمبل میں ایک پر اسرار اور خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 60 سالہ بزرگ شہری زخمی ہوا ۔ زخمی شہری کو علاج و معالجہ کیلئے پہلے نزدیکی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں سے اسے سرینگر منتقل کیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کی عمل جاری ہے ۔ بہار آباد سمبل بانڈی پورہ میں بدھ کے روز ایک پر اسرار اور خوفناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اپنے کھیتوں میں کام کر رہے 60 سالہ غلام محمد ہرہ نامی شہری زخمی ہوا ۔ دھماکے کی آواز سنتے ہی لوگوں کی ایک بڑی تعداد کھیتوں کی طرف دوڑ پڑی اور یہاں خون میں لت پت غلام محمد کو پایا ۔ انہوں نے زخمی غلام محمد کو فوری طور پر سمبل اسپتال میں داخل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمی شہری کو مزید علاج و معالجہ کیلئے سرینگر منتقل کیا ۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دھماکا کس نوعیت کا تھا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہے جبکہ ایک ٹیم کو جائے حادثے پر بھی بھیج دیا گیا تاکہ دھماکے کے حوالے سے ثبوت اکھٹے کئے جائے کہ یہ کس نوعیت کا دھماکا تھا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں ایک شہری زخمی ہوا ہے اور دھماکے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہے ۔