سرینگر//پیپلز لیگ چیئرمین غلام محمد خان سوپوری کی صحت کورٹ بلوال جیل جموں میں انتہائی خراب ہو چکی ہے اور جیل حکام نے انہیں ہر طرح کی طبی امداد سے محروم رکھا ہے ۔ موصولہ بیان میںغلام محمد خان سوپوری کے اہل خانہ نے کہا کہ حکام نے خان سوپوری کو موت کے دہانے پر پہنچایا ہے اور انہیں کسی بھی طرح کی طبی امداد فرام نہیں کی جارہی ہے۔ اہل خانہ نے بتایا کہ پچھلے دنوں ہم نے کورٹ بلوال جیل میں خان سوپوری سے ملاقات کہ ہم نے دیکھا کہ ان کی صحت کافی حد تک بگڑ چکی ہے وہ بہت کمزور بھی ہوچکے ہیں اور انہیں چلنے پھرنے میں بہت مشکل ہورہی ہے ۔