ڈورو//ویری ناگ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں دومنزلہ مکان ،پن چکی و عارضی شیڈ مکمل طور پر خاکستر ہوگئے ،جس کے سبب کئی کنبے کھلے آسمان تلے آگئے ہیں ۔25اور26کی درمیانی رات کو بنہ گنڈ ویری ناگ میں حاجی مختار احمد کے رہائشی مکان سے اُس وقت آگ نمودار ہوئی جب گھر کے سبھی افراد گہری نیند میں تھے ،جس کی وجہ سے آگ نے آناََ فاناََ مکان کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔اس دوران محکمہ فائر سروس عملہ جائے موقع پر پہنچا تاہم رہائشی مکان ،پن چکی اور ایک عارضی شیڈخاکستر ہوگیا اور لاکھوں روپئے کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا ۔آتشزدگی کی اس واردات میںاڈھائی لاکھ روپئے نقدی بھی جل گئے جواُس نے ایک دن قبل بینک سے قرضہ لیا تھااور صارفین کے1400راشن کارڈ بھی جل گئے ۔