سرینگر//جمعرات کو میڈیکل ایمپلائز فیڈریشن کی طرف سے دی گئی ہڑتالی کال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے نیشنل ہیلتھ مشن ایمپلائز ایسوسی یشن نے کہا ہے کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج اور صدر اسپتال میں کام کرنے والے ملازمین بھی یکجہتی کیلئے ہڑتال پر جائیں گے۔ ایسوسی ایشن کے ترجمان عبدالروف نے بتایا کہ عارضی ملازمین کی مستقلی اور اسپتال ڈیولپمنٹ فنڈ پر کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی مانگوں کو لیکر فیڈریشن کی ہڑتالی کال کی حمایت کی گئی ۔