سرینگر// ٹریفک پولیس نے گاڑیوں کومخصوص پارکنگ مقامات پر رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہوگی ۔جموں و کشمیر ہائی کورٹ میںٹریفک کی بدحالی اور سڑکوں پر غیر ضروری طور پارک کی گئی گاڑیوں کے حوالے سے دائر مفاد عامہ کی عرضی زیر نمبر 458/2003 بتاریخ 19اپریل 2017 کے تحت عدالتی احکامات کے تحت ٹریفک پولیس نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ سڑکوں پر گاڑیاں نہ رکھا کریں بلکہ مخصوص پارکنگ مقامات پر ہی اپنی گاڑیوں کو رکھا کریں ۔ٹریفک پولیس سٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسی گاڑیوں کو سیل کیا جائے گا ،جوسڑکوں پر پارک کی گئیں ہوں اور ایسے افراد کے خلاف کارروائی ہوگی ۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کو مخصوص پارکنگ مقامات پر ہی رکھیں ۔