سرینگر// میڈیکل ایمپلائز فیڈریشن سے وابستہ ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں جمعرات کو گورنمنٹ میڈیکل کالج میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ احتجاجی دھرنے پر بیٹھیے ملازمین ایچ ڈی ایف ملازمین اور ایس ڈی ایف ملازمین کی مستقلی اور تنخواہوں میں موجود تفاوت کو ختم کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔ احتجاجی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے ایمپلائز جوئنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر عبدالقیوم وانی نے کہا کہ اگر وزیر صحت ، سیکریٹری صحت اور پرنسپل میڈیکل کالج سرینگر نے دربار مو کی منتقلی تک میڈیکل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ملازمین کی مانگوں کو پوار نہیں کیا تو وہ دربار کی منتقلی کے دن احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پرنسپل میڈیکل کالج سے زبانی طور پر ملازمین کی تمام مانگوں کو تسلیم کیا ہے تاہم تحریری طور پر ضمانت چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایمپلائز جوئنٹ ایکشن کمیٹی میڈیکل فیڈریشن کے ساتھ اپنی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔اس موقع پر میڈیکل ایمپلائز فیڈریشن کے صدر شبیر احمد لنگونے کہا کہ تحریری ضمانت ملنے کے بعد ہی ہڑتال موخر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ 80فیصد طے ہوچکا ہے تاہم تحریری ضمانت کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔اس دوران پولیس نے احتجاجی ملازمینکوہسپتال سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد ملازمین نے کالج احاطے میں احتجاج کیا۔