جموں//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کپواڑہ میں جمعرات کی صبح ایک جھڑ پ میں مارے گئے فوجی جوانوں اور اور ایک افسر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے مقتول فوجیوں کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت بھی کیا۔انہوںنے اس علاقے میں احتجاج کے دوران ایک شہری کی ہلاکت پر بھی صدمے کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک پیغام میں محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ہمارے سماج میں ایک ایسا تشدد جاری ہے جس کا کہیں کوئی خاتمہ نظر نہیں آرہا ہے ۔انہوںنے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن کے قیام اور تشدد کے خاتمے کے لئے آگے آکر اپنا تعاون دیں۔