تھننہ منڈی//پولیس نے ایک 30سالہ خاتون کی آبرو ریزی کے معاملہ میں دو عدم شناخت افراد سمیت تین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ دوراسن بالا سے تعلق رکھنے والی تیس سالہ خاتون جو اپنی بکریاں چرانے کے لئے جنگل میں گئی تو وہاں پر تین اشخاص نے خاتون کو اپنی حوس کا شکار بنا یا۔جن میں سے ایک کی شناخت محمد شکیل ولد جمالدین سکنہ سواڑی حال دوراسن بالا کے طور پر ہوئی ہے جبکہ دیگر دو افراد کی شناخت نہ ہو سکی ہے۔ پولیس دیگرملزمان کی شناخت کر نے میں مصروف ہے۔ اس ضمن میں پولیس نے تھانہ پولیس تھنہ منڈی میں ایک مقدمہ زیر نمبری 34۔ 2017 زیر دفعہ 376 درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔پولیس ملزمان کی تلاش کر رہی ہے جبکہ اس وقت تک کوئی ملزم گرفتار نہ ہوا ہے۔