پونچھ//سائیں بابا تا نونا بانڈی ڈنا ںسڑک کی تعمیرات کا کام مارچ میں محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے شروع کیا گیا تھا لیکن کچھ لوگوں نے اپنی اراضی میں سڑک نہ بنانے دی جس کی وجہ سے سڑک کی تعمیرات کاکام درمیان میں ہی رک گیا تھا۔اس دوران علاقہ کے کئی وفود ممبر قانون ساز اسمبی حویلی شاہ محمد تانترے اور ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے ملاقی ہوئے اور سڑک کی تعمیرات کا کام دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی۔عوام کے پر زور مطالبہ کے بعد ممبر قانون ساز اسمبلی شاہ محمد تانترے کی ہدایت پر محکمہ تعمیرات عامہ کے ایکس ای این الحاج محمد بشیر اور ڈی وائی ایس پی ہیڈ کواٹر موہن لال نے وہاں کا دورہ کر کے جائزہ لیا۔ انہوں نے ان لوگوں سے بھی ملاقات کی جو اس سڑک کی تعمیرات میں خلل ڈال رہے تھے اور انھیں اس بات کی یقین دہانی کی کہ انھیں اس سڑک سے بھرپور فائدہ ملے گے جس کے بعد لوگوں نے سڑک کی تعمیرات پر رضا مندی کا اظہار کیا۔اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے مقامی شخصیات چوہدری محمد حفیظ،چوہدری محمد دین، جے ڈی چوہان، محمد رشید منہاس اور محمد شفیع نمبردار نے ممبر قانون ساز اسمبلی،ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ، محکمہ تعمیرات عامہ اور پولیس کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس سڑک کی تعمیرات کا کام شروع کرنے کے سلسلہ میں محنت کی۔انہوں نے کہا کہ یہ سڑک ان کے لئے مفید ثابت ہوگی۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ایکس ای این محکمہ تعمیرات عامہ نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے سڑک کی تعمیرات کا کام شروع کیا گیا تھا جو چند مقامی لوگوں کی وجہ سے روکا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں سے بات ہو چکی ہے اور وہ جلد ہی اس سڑک کا کام دوبارہ شروع کروائیں گے۔