پونچھ// ملک کی روحانی و عبقری شخصیت رہبر شریعت پیر طریقت علامہ مفتی سیّد محمد عارف صاحب سابق شیخ الحدیث مرکز اہلسنت بریلی شریف نے سرزمین پونچھ کے روحانی سلطان مرجع خلائق منبع فیوض وبرکات فیض عالم جہاں پناہ حضرت بابا سائیں میراں بخش علیہ الرحمہ کے آستانہ عالیہ گونتریاں پونچھ مع ارباب علم ودانش نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ حاضری دی جہاں حضور تاج الاسلام کو دارالعلوم حنفیہ قادریہ کے ہونہار طلاب واساتذہ نے قصیدہ بردہ شریف کی دلکش صداؤں میں استقبالیہ پیش کیا دریں اثنا سائیں میراں بخش علیہ الرحمہ کی قبر انور کے روبرو ذکر وفکر اور میلاد النبی ﷺ کی روح پرور محفل منعقد ہوئی جس میں تلاوت کلام پاک ختمات ومعظمات نعت ہائے سرورکونین ﷺ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ صلوٰۃ و سلام کے ذریعہ اپنی عقیدت کا اظہار کیا اور آخر میں رقعت انگیز لہجہ میں عالم سلام کی بقاء مسلمانان عالم اور تمام بنی نوح انسان کی عافیت اور ریاست جموںوکشمیر اور ملک میں امن وامان کی سلامتی کی دعائیں مانگیں گئیں بعدازاں دارالعلوم حنفیہ قادریہ کی تدریسی سرگرمیوں کو ملاحظہ کیا اس موقع پر موصوف نے زیارت شریف ،جامع مسجد ،دارالعلوم ،لنگر خانہ دیگر تعمیرات مع زائرین کیلئے اعلیٰ انتظامات دُورافتادہ علاقہ جات میں مکاتب و مدارس و مساجد کے باعث مستفیض ہو رہے معاشرہ و سوسائٹی کے غریب افراد غرباء ومساکین کا تعاون وامداد اور فلاح و بہبود کے مجوزہ منصوبہ جات پر سربراۂ اعلیٰ محمد رشید بٹ وجملہ اراکین سائیں میراں بابا درویش غلام قادر ٹرسٹ ناظم اعلیٰ وعملہ کو لائق صد افتخار قراردیتے ہوئے رب لم یزل کے حضور دعا کی کہ مولیٰ تعالیٰ اس ولی کامل کے زیر سایہ قوم وملت کی کردارسازی صوفی ازم کے تئیں وفاداری کے عزائم کو جواں رکھے اور یہ روحانی گلشن اپنی فیاضی سے ہر خاص وعام کو فیضاب کرتا رہے واضح ہو کہ شیخ الحدیث بار ہا ریاست جموں و کشمیر کا دورہ کر چکے ہیں انھوں نے کہا کہ بنا مبالغہ آرائی حقائق پر مبنی سرگرمیوں کی انجام دہی جس انداز سے یہاں ہو رہی ہیں اس کی نظیر کہیں نہیں ہے اس موقع پرمولانا لیاقت حسین سعدی امام وخطیب جامع مسجد دربار شریف قاری محمد منظور حسین قادری پرنسپل دارالعلوم حنفیہ قادریہ دربار شریف مولانا بشارت خانصاحب رضوی خطیب مہاراشٹر حافظ مجید احمد مدنیؔ مہتمم جامعہ انوارالعلوم پونچھ الحاج عبدالعزیز محمد افضل جونیئر اسسٹنٹ مولانا ریاض احمد قادری ، الحاج غلام سرور قادری ،مولانا حافظ سید نزاکت حسین شاہ، قاری سعید احمد رضوی، شہزاد احمد ملک وائس چانسلر سائی داس ٹیکنیکل یونیورسٹی آگرہ کمانڈر محمد بشیر جمال دین ،منشی عبدالغنی، محمد صدیق ،انور خان محمد حنیف محمد کبیر، پرویز احمد میر، شبیر احمد ریاض احمد جمال الدین ماگرے، حافظ مشتاق احمد قادری حافظ عبدالحمید قادری اعجاز احمد اور لنگر و پویس عملہ بھی موجود تھا اپنے دورہ کے دوران دارالعلوم حسینیہ جیلانیہ کے سربراۂ اعلیٰ مولانا بشارت حسین کے اصرار پر ادارہ میں تشریف لے گئے تین منازل پر مشتمل حسین وجمیل عمارت اور وسیع وعریض احاطہ صحن اور مجوزہ مطبخ اور دیگر کمرہ جات کی سنگ بنیاد رکھی اور شرکاء کمیٹی معلمین ومتعلیمین کو مبارکباد دی۔