نئی دہلی//ڈاکٹر درخشاں اندرابی کو مرکزی اقلیتی امور کی وزارت کے وقف ڈیولپمنٹ کمیٹی کی چیئرپرسن بنایاگیا ہے۔ نئے پھیر بدل میں درخشاں اندرابی کو محمد علی خان کی جگہ نئے چیئرپرسن کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ درخشاں اندرابی کوایجوکیشن اینڈ وومن ویلفیئر کمیٹی سے فارغ کرکے ان کی جگہ رئیس خان پٹھان کو تعینات کیاگیا ہے۔ ڈاکٹر اندرابی نے کہاکہ وزارت نے وقف جائیداد کی دیکھ ریکھ کیلئے قومی سطح کے پروگرام شروع کئے ہیں اور ان کی کوشش ہوگی کہ وہ امیدوں پر کھرا اترے گی۔